• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے جائزہ اور تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، یہ کمیٹی اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے جو ذمہ داران کا تعین کریگی، ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ، چیئرمین سی ڈی اے اور چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈشامل ہیں ۔

تازہ ترین