• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JS بینک نے ’دی فورم، کراچی‘ میں نئے آفس کا افتتاح کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سرفہرست جے ایس بینک نے ’دی فورم، کراچی‘ میں نئے آفس کا افتتاح کر دیا ۔ مذکورہ آفس اپنے مقصد’ بینکنگ سے بالاتر‘کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جسے جے ایس بینک نے اپنی روایات اور تجربے سے ہم آہنگ تیار کیا ہے۔ آفس کے آرکیٹکچر اور ڈیزائن میں بینک نے روایتی ،قابلیت اور جدت کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلی کی عکاسی کی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی ، کشادہ جگہ، جدید کال پاڈز کے ساتھ بہترین آڈیٹوریم اور گیمنگ روم کی سہولیات آراستہ آفس کا بنیادی ڈھانچہ حقیقی معنوں میں تخلیقی صلاحیت اور وسیع سوچ کو فروغ دیتا ہے۔ بینک کی تیزی سے ترقی کرتی روایات اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ جگہ کو کس طرح عملہ کے بہترین استعمال اور مشترکہ تعاون کے ذریعہ سہل بنایاگیا ہے۔ آفس کا افتتاح کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھا ویرانکس (Mike Nithavrianakis) نے کیا ، جبکہ اس موقع پر جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر برطایہ مائیک نتھا ویرانکس (Mike Nithavrianakis) نے کہا کہ جے ایس بینک کے جدید کارپوریٹ آفس کا افتتاح باعث مسرت ہے۔ ٹیکنالوجی اور جدت کو اپناتے ہوئے جگہ کو ایسے مقام میں تبدیل کیاگیا ہے جہاں لوگ کام کرکے خوش ہوں، جدت اور نت نئے آئیڈیاز کو فروغ دے سکیں ۔ مجھے یقین ہے کہ صارفین اور عملہ کے مابین مشترکہ تعاون کیلئے بہترین جگہ ثابت ہوگی۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ یہ صرف ایک آفس نہیں، جے ایس بینک کیلئے سنگ میل ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ماحول اور ثقافت کے فروغ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جہاں آفس کا ماحول اور جامع ٹیم ایک ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ آفس جے ایس بینک کے ملک بھر میں پھیلے وسیع نیٹ ورک میں سے ایک ہے جو جدت اور روایات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

تازہ ترین