• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو ٹیپس، تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، پاکستان بار

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل نے ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر ٹروتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگاؤگئے الزامات پر کمیشن بنایا جائے، اس ٹروتھ کمیشن میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہاکہ کمیشن الزامات کی تحقیقات کرنے سچ عوام کے سامنے لائے، ملک بھر کی وکلا نمائندہ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے ٹرتھ کمیشن کے قیام پر متفقہ رائے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رانا شمیم کا بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت اپنی ساکھ بچانے کیلئے حقائق سامنے لائے اور یہ صرف کمیشن کے قیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید