• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی اور امارات کے درمیان برف پگھل گئی، اقتصادی معاہدوں پر دستخط

کراچی (نیوزڈیسک )ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی آئی ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں میں دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ اور توانائی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے ایگریمنٹس شامل ہیں۔جرمن اماراتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اولیور اویہمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اپنی سرکاری کمپنیوں کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ترکی، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خانہ جنگی کے شکار شمالی افریقی ملک لیبیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی مخالف گروپوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تازہ ترین