سرگودھا میں کینو کے باغ پر مبینہ طور پر زہریلے اسپرے سے 100 سے زائد درختوں کے پھل ضائع ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کینو کے باغ پر زہریلا اسپرے کرنے کا واقعہ نواحی گاؤں چک 130 میں پیش آیا۔
باغ کے مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زہریلا اسپرے کر کے 15 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔