• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویڈیو آڈیو کا مقصد احتسابی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں ، جعلی ویڈیوآڈیو کا مقصد احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے ، جھوٹ بولنا اور دشنام ترازی کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کنول شوزب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں پھر بعد میں دونوں جگہ جائیدادیں نکلیں ،آپ نے کیلیبری فونٹ متعارف کروایا ،شہید بینظیر کی برہنہ تصاویر بنوائیں، مریم نواز نے رانا شمیم کا نام لیا جن کو انہوں نے نوازا، آپ اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، جو جج آپ کو سزا دیں آپ اس کے گریبان میں ہاتھ ڈالتے ہیں ۔

تازہ ترین