• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمی کراچی کا بیچ ویو پارک کلفٹن کے قریب 26 نومبر سے ڈرائیو ان سینما چلانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ڈرائیو ان سنیما کے ماضی کے کامیاب تجربے کے پیش نظر بیچ ویو پارک کلفٹن کے قریب ڈرائیو ان سینما چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور 26 نومبر سے اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، سن سیٹ سینما پر یادگار فلمیں ہفتے میں تین دن جمعہ،ہفتے اور اتوار کو دکھائی جائیں گی اور اس کے تین شو منعقد کئے جائیں گے مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس طرح شہری اپنے فیملی کے ممبران کے ہمراہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہوسکیں گے، اس سینما کو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد کی کار پارکنگ کے لئے بھی انتظام کیا گیا ہے اور 150 کاریں بیک وقت سینما کے اطراف کھڑی ہوسکیں گی اور ان کاروں میں موجود شہری فلم سے محظوظ ہوسکیں گے، چھ مختلف کیٹگریز میں فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

تازہ ترین