• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیاء، ملک میں غیر معیاری گاڑیوں کی فروخت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیاء ا ور ملک میں غیر معیاری گاڑیوں کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کوآئندہ ہفتے طلب کر لیا ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف اداروں کی جانب سے محکمانہ اکائونٹس کمیٹیوں کے اجلاس منعقد نہ کئے جانے کا معاملہ زیر غور آیا،چیئرمین نے کہا کہ اڑھائی سال میں بار بار کہا ہے ڈی اے سی کریں، لیٹر بھی لکھے ، پرنسپل اکائونٹنگ افسران کو سمجھ ہی نہیں آتی یہ چاہتے ہیں ہم انکوبلائیں اوریہ اخبار کی زینت بنیں، نور عالم خان نے کہا کہ پرنسپل اکائونٹنگ افسر آتے نہیں، ڈی اے سی کیسے کرینگے ،کچھ ادارے آئین کی عزت نہیں کرتے، کچھ اداروں کے سربراہان نہیں آتے، لیفٹیننٹ جنرل آتے ہیں لیکن نیب کا چیئرمین نہیں آتا، پتہ نہیں وہ کیوں آئین کی پاسداری نہیں کرتا، کمیٹی ارکان نے یوٹیلیٹی سٹورز پر غیر معیاری اشیاء اور ملک میں غیر معیاری گاڑیوں کی فروخت کامعاملہ بھی اٹھا دیا،نور عالم خان نے کہا کہ گاڑیوں پر چھ چھ آٹھ آٹھ لاکھ اون لیا جا رہا ہے ،وقت پر گاڑیاں نہیں دیتے ، خواجہ آصف نے کہا کہ گاڑیوں کی تین کمپنیوں کی لوٹ مار جاری ہے،آج بھی گاڑیوں کے کبھی ایئر بیگ نہیں کھلتے، گاڑیوں والا معاملہ ڈکیتی ہے، کاٹن کا علاقہ گنے کے علاقے سے ری پلیس ہو رہا ہے،چینی والے جب چینی کو برآمد کرتے ہیں تو اس پر سبسڈی مانگتے ہیں، تین مہینے پہلے ایک شوگر مل ایک سیاستدان نے خریدی ہے، عام آدمی مرگیا ہے،لوگ بچے بیچ رہے ہیں۔

تازہ ترین