• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، قتل کے الزام میں 40 سال قید رہنے والے شہری کی رہائی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے تین افراد کے قتل کے الزام میں سزا پانے والے شہری کو 40 سال بعد جیل سے رہا کردیا، جج کا کہنا تھا کہ کنساس کے شہری پر 1979 میں غلطی سے فردجرم عائد کی گئی تھی۔ 62سالہ کیون اسٹرک لینڈ کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ تین افراد کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، وہ وقوعے کے وقت اپنے گھر پر ٹی وی دیکھ رہے تھے، یہ تینوں افراد اس وقت مارے گئے تھے جب کیون کی عمر صرف 18 برس تھی۔ کیون کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی رہائی کی خبر بھی ٹی وی سے ہی ملی، انہوں نے بتایا کہ خبر سن کر قیدیوں نے شور مچانا شروع کردیا۔

تازہ ترین