• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی بروقت عدم خریداری سے متعلق خبر گمراہ کن ہے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت خزانہ کے ترجمان نے گیس کی بروقت عدم خریداری سے متعلق مشیرخزانہ سے منسوب بیان کو گمراہ کن اورسیاق وسباق سے ہٹ کرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ مشیرخزانہ نے ٹی وی پروگرام میں کسی بھی مرحلہ میں یہ نہیں کہاہے کہ ایل این جی کی بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے گیس کی کمی پیش آرہی ہے، انگریزی روزنامہ میں گیس کی بروقت عدم خریداری سے متعلق خبرگمراہ کن اورسیاق وسباق سے ہٹ کرہے،ترجمان نے کہا کہ جب اینکر ندیم ملک نے مشیرخزانہ سے ملک میں گیس کی کمی کی صورتحال بارے سوال کیا تو مشیرخزانہ نے بتایا کہ گیس کی کمی کی وجوہات میں عالمی سطح پر ایل این جی کی قلت بھی شامل ہیں جس نے صورتحال کوگھمبیربنادیا ہے اوریہ کسی کے قابومیں نہیں ہے۔

تازہ ترین