• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کا سب سے بڑا جھولا افتتاح کے فوراً بعد ٹوٹ گیا


انگلینڈ میں یورپ کا سب سے بڑا جھولا اپنے افتتاح کے دن ہی ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں یورپ کے سب سے بڑے اور 260 فٹ اونچے جھولے کیروسل کا افتتاح کیا گیا جو افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹوٹ گیا۔

جھولا ٹوٹنے کے بعد درجنوں افراد زمین سے 250 فٹ بلندی پر 8 منٹ تک ڈولتے رہے جنہیں کچھ دیر بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔

مقامی فوٹوگرافر کی جانب سے جھولا ٹوٹنے کے مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پارک میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جھولا بجلی کی بندش کے خلل کے سبب ٹوٹا۔

تازہ ترین