• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگڈیلینا اینڈرسن، وزیر اعظم ہوں گی یا نہیں فیصلہ پیر کو ہوگا، سوئیڈش اسپیکر

سوئیڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میگڈیلینا اینڈرسن سوئیڈن کی وزیر اعظم ہوں گی یا نہیں اس کا فیصلہ پیر کو ہوگا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کو منتخب کرنے کیلئے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں دوسری بار ووٹنگ ہوگی۔ 

اسٹاک ہوم سے خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن مستعفی ہوگئی تھیں۔

تازہ ترین