• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے بیٹے بابیل سے پرستاروں کا سوال، بھوجپوری فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل سے ان کے پرستاروں نے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھ لیا۔

بابیل نے جمعرات کو اپنی ایک سیلفی پر مبنی اپنی ایک جھلک اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ کار کی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ پوسٹ میں بلیوجیکٹ اور سفید کیپ میں ملبوس بابیل خان نے کیپشن لگایا کہ جب آپ کے ہونٹ کمرے میں ہاتھیوں جیسے ہوں، کہاں ہیں میرے ہونٹ پر کاسمیٹکس لگانے کا اشتہار۔

ان کے ان کمنٹس پر بہت سے پرستاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، جس پر بابیل نے بھی متعدد کے جواب دیے۔ ایک فین نے لکھا کہ اتنے خوبصورت نوجوان ہو، بھوجپوری فلموں میں کوشش کیوں نہیں کرتے، جس پر بابیل نے جوابی کمنٹ میں خوشی کے آنسو پر مبنی ایموجی لگائی۔

ایک اور فین نے ان کی آئندہ آنے والی فلم قلعہ کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، جس پر بابیل نے کہا کہ جلد ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین