• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابیل خان نے والدہ کو ملکہ قرار دے دیا

رواں سال انتقال کر جانے والے بھارتی لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ ’کوئین ماں‘ ہیں۔ 

اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والد عرفان خان کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرنے والے بابیل خان نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ ستاپا سکدر کے ہمراہ سیلفی پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

Queen ma.

A post shared by Babil (@babil.i.k) on


انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے بابیل خان نے اپنی والدہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ ’کوئین ماں‘ ہیں۔‘

بابیل خان کی پوسٹ پر ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں کہتی ہیں کہ بیٹا لڑکی والے آئے ہیں تھوڑا سا ہنس لو، اُس کے بعد بابیل اس طرح سے مُسکراتا ہے۔‘

صارف کے مزاحیہ تبصرے کے جواب میں بابیل خان نے قہقہے والے ایموجیز بنائے۔

بابیل خان نے ماں بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتے ہوئے 14 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ سیلفی پوسٹ کی ہے جس پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابیل خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد عرفان خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکار جھیل کنارے بیٹھے اپنے بیٹے کی تصویر لے رہے تھے۔


بابیل خان نے اپنی اس انسٹاگرام پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین