• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک کم ہو گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر 177 روپے سے بھی بڑھ گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میںانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 175.00 روپے سے کم ہو کر 174.90 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 175.20 روپے سے کم ہو کر 175.05 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 176.30 روپے سے بڑھ کر 176.80 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 176.80 روپے سے بڑھ کر 177.80 روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 195.50 روپے سے بڑھ کر 196.50 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کے اضافے سے 198.00 روپے سے بڑھ کر 199.50 روپے ہو گئی۔برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 233.00 روپے سے برھ کر 234.00 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 236.00 روپے سے بڑھ کر 236.50 روپے ہو گئی۔

بزنس سے مزید