• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ کی تیاری،21 کھلاڑی کیمپ میں مدعو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کرکٹ کپ اور انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے 21 کھلاڑیوں کو لاہور میں کیمپ کیلئے مدعو کرلیا ہے۔لاہور میں کیمپ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک ہوگا۔انڈر 19 ورلڈ کپ 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔حتمی 17 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان جونیئر ٹیم 17 دسمبر کو دبئی روانہ ہوگی۔کیمپ میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں میں عباس علی، عبدالفصیح، عبدلواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، آصف علی، اویس علی، آذان اویس، فیصل اکرم، غازی غوری، حسیب اللہ،عرفان خان نیازی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد عمر، محمد شہزاد، قاسم اکرم، رضوان محمود، ذیشان احمد اور ذیشان ضمیرشامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید