• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین افراد کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دادو میں تین افراد کو زخمی کرنے کا کیس میں ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم غلام قادر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نےملزم کے وکیل سے مکالمہ میں ریمارکس دئیے کہ آپ کے موکل نے تین افراد کو زخمی کیا۔ میڈیکو لیگل رپورٹ سے زخمی ہونا ثابت ہوا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت پہلے ہی مسترد کردی تھی۔ ملزم کے خلاف دادو میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین