• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا عالمی پھیلاؤ، پاکستان، افغانستان بدستور خطرناک، سفری پابندیاں برقرار

اسلام آباد(خبرایجنسی، جنگ نیوز) پولیو کا عالمی پھیلاؤ، پاکستان، افغانستان بدستور خطرناک ، عالمی ادارہ صحت نے سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع کردی،ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان، افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ کیلئے بدستور خطرہ ہیں، ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی تھی،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی پولیو کمیٹی کا تیسواں اجلاس 9 نومبر کو ہوا، جس میں چین، افغانستان، پاکستان میں پولیو صورتحال پر غور کیا گیا،اجلاس میں ڈبلیو ایچ او نے پولیو صورتحال اور متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین