• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان اتحاد کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف 17دسمبر سے احتجاجی مارچ کااعلان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کسان اتحاد نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف 17 دسمبر سےکوئٹہ سے احتجاجی مارچ شروع کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری خالد حسین باٹھ ،مرکزی صدر میاں محمد عمیر مسعود، مرکزی سیکرٹری جنرل افتخار احمد چوہدری و دیگر نےنیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تکالیف اور مسائل کے حل کیلئے متعدد بار اعلیٰ حکام کے سامنے آواز بلند کرنے کے باوجود حکومت انکی تکالیف اور مسائل کو دور کرنے سے گریزاں ہے جس پر کسان اتحاد نے 17 دسمبر جمعہ سے احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا ہے، یہ مارچ بیک وقت بلوچستان اور سندھ سے شروع ہو گا اپنے مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین