زمبابوے نے بنگلادیش کو ہرارے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 85 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 185 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ مشفیق الرحیم 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
بلیسنگ موزاربانی نے 4 اور رچرڈ این گریوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے نے پہلی اننگز میں 410 رنز بنائے جبکہ بنگلادیشی ٹیم 140 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوئی۔
ہوم ٹیم کی جانب سے 140 رنز کی اننگز کھیلنے والے انوسینٹ کایا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔