• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نے افواج کیلئے 15 ارب پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان

اسٹارمر - فوٹو: فائل
اسٹارمر - فوٹو: فائل

وزیراعظم نے برطانوی افواج کیلئے 15 ارب پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منسٹر آف ڈیفنس نے حکومت سے 28 ارب پاؤنڈ کی رقم طلب کی تھی۔

برطانوی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات سے متعلق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کے دفاع کیلئے تیار ہیں، دیگر ریاستیں برطانیہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانوی آرمی کو 10 گنا زیادہ مضبوط بنائیں گے، 2029 تک سالانہ دفاعی اخراجات 80 ارب پاؤنڈ تک جاپہنچیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی اخراجات پورے کرنے کیلئے کچھ روڈز اور انرجی پراجیکٹس ختم کریں گے۔ ڈرونز اور خودمختار ہتھیار بڑھانے کیلئے 5 ارب پاؤنڈ کی رقم بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رائل نیوی کو ہائبرڈ نیوی بنایا جائے گا، سیف کنٹرول ویسل، اے آئی کا استعمال اور 6 جنگی جہازوں کیلئے فنڈنگ ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنازعات کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے، نیٹو کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، جنگ سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کی تیاری جاری رکھی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید