• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی کا سبب بننے والے20 یونٹس سربمہر ، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے 20 یونٹس سربمہر کرکے مقدمات درج کرلیے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ ایک روز میں 6 چپ بورڈ فیکٹریوں 14 خشت بھٹہ جات کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔چپ بورڈ فیکٹریوں کو وارننگ دے کر سربمہر کیا گیا تھا۔آلودگی کنٹرول کرنے والی مشینری انسٹال نا کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ۔پرانی ٹیکنالوجی کے خشت بھٹہ جات کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔
تازہ ترین