• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی: دہلی آج پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر


وسطی پنجاب کے اکثر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار
ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار

کچھ دیر پہلے تک لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تھا، تاہم اس وقت بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 436 ہے جبکہ لاہور میں 367 ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور قرار پایا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 477 ہے۔

اس فہرست میں فیصل آباد 424 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین