• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان کی بیٹی کی دبئی ایکسپو میں پرفارمنس

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے والد کے نقشِ قدم پر چلے ہوئے دبئی ایکسپو میں اپنی سحر انگیز آواز میں شاندار پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بھارتی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنی سحر انگیز  پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔


خدیجہ رحمان نے اپنا ہی پڑھا ہوا کلام ’فرشتوں‘ کو دبئی ایکسپو 2020 میں ناظرین کے سامنے پیش کیا تو ان کی سحرانگیز آواز سن کر سب حیران رہ گئے۔

خیال رہےکہ خدیجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی پہلی پرفارمنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ’وہ اپنے فن کو بطور پیغام لوگوں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ’ وہ ہمیشہ سے چاہتی ہیں کہ ان کے فن میں کوئی پیغام ہو، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فن میں کسی کی کوئی تفریح شامل نہیں ہونی چاہیے‘۔ 

انہوں نے مزید کہا تھا کہ’موسیقی ایک ایسا میڈیم ہے جو ہر ایک کی سمجھ میں آتا ہے اور یہ ہر ایک کے دل و دماغ پر بہت بڑا اثر ڈالتا ہے‘۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید