• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے، مرتضیٰ وہاب

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب  کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے، جس نے نسلہ ٹاور میں غلط کام کیا ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدالت نےحکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کو بلڈرز رقم دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تفریق کی سیاست کراچی کو تباہ کر رہی ہے، کے ایم سی کہتی تھی وسائل نہیں، ہم انہی وسائل میں تفریحی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ تفریق کی سیاست چھوڑ کر  کراچی کے لیےکام کرنا ہے، کراچی کے مسائل کےحل کے لیے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

تازہ ترین