• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں 13لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مہم 2 ہزار کی جاری کردہ ایک سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے والدین طویل اور کئی کئی ملازمتیں کرنے کے بعد بھی اپنے بچوں کو اچھے کپڑے نہیں دلوا سکتے۔ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آمدن، صحت، سماجی عدم مساوات، بچوں اور خاندانی غربت کی سطح واضح تصویر پیش کرتی ہے۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں غربت میں کمی آئی ہے، لیکن کینیڈا کے کچھ حصوں میں غربت میں بہت حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کینیڈا میں سب سے زیادہ 34 فیصد غربت نوناوت کے علاقے میں ہے، جس کے بعد مانیٹوبا صوبے کا نمبر ہے، جہاں غربت کی شرح 28 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کینیڈا کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
یورپ سے سے مزید