• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظہر بخاری کا لال حسین اورغلام زمردکے اعزاز میں عشائیہ

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) پاکستان کے ضلع جہلم کے سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام محمد زمرد اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین کے اعزاز میں سماجی شخصیت مظہر بخاری نے رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں رفقا نے بھی شرکت کی۔ سابق ناظم چوہدری غلام محمد زمرد نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل و دیگر معاملات پر گفتگو خوش آئند ہے ،اس کے لئے میں مظہر بخاری سے اظہا تشکر کرتا ہوں۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نے کہا کہ وہ عوامی شخصیت ہیں، ان کا پروجیکٹ جہلم کے عوام ہیں، پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لوں گا۔ برطانیہ سے پاکستان مستقل سکونت اختیار کرنے والی شخصیت چوہدری یوسف کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں وہاں سہولیات زیادہ ہیں ۔ چوہدری مظہر نے کہا تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے بارے میں اپوزیشن کے اعتراض میں وزن ہے ،میں سمجھتا ہوں تارکین وطن کے لیے مخصوص نشستیں مختص ہونی چاہئیں ۔ عشائیہ کے میزبان مظہر بخاری نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی روایت ہے جب بھی پاکستان سے کوئی مہمان برطانیہ آتا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے ان سے سیر حاصل گفتگو کی جائے، مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت قبول کی۔برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی مادر وطن سے محبت ،معیشت کو استحکام و مضبوط کرنے کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ 
تازہ ترین