• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر کی ہلاکت، اشنا شاہ اور یشما گل کا کراچی چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ اور یشما گل نے دو روز قبل سفید شیر کے انتقال کے بعد کراچی کے چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کراچی کے چڑیا گھر کی کچھ مایوس کن تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کراتے ہوئے اشنا شاہ نے جانوروں کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سے قبل بھی اداکارہ بہت مرتبہ کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کے حق کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں ۔جبکہ اداکارہ یشما گل نے اپنی انسٹااسٹوری پر چڑیا گھر کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا خاص طور پر ہمارے جیسے ممالک میں جہاں ہم جانوروں کی خوراک کا انتظام بھی کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹریکٹر نے ادائیگی نہ کرنے پر کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک روک دی تھی۔مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے۔اسکے علاوہ سماجی کارکن شینیرا اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے چڑیا گھر کی انتظامیہ پر شدید غصے کا اظہار کیا ۔خیال رہے کہ فنڈز نہ ملنے کی صورت میں کنٹریکٹر نے جانوروں کی خوراک بند کردی تھی جس کی وجہ سے جانور بھوک سے نڈھال ہوگئے تھے۔تاہم انتظامیہ سے معاملات طے ہوجانے کے بعد جانوروں کو خوراک دی جانے لگی ہے۔

تازہ ترین