• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے نقدی اور سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انصارکالونی محمد یاسین سےتین مسلح ڈاکونقدی 11ہزار چھین کرفرارہوگئے،اسی تھانہ کی حدود میں سوئی گیس روڈسے محمد شکیل سے ڈاکو نے پرس چھین لیاجس میں نقدی ودیگر قیمتی کاغذات موجود تھے،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شیدی لعل پل رضوان سے دوڈاکو سلحہ کی نوک پرنقدی چارہزار چھین لیئے،تھانہ کینٹ کے علاقے کھٹکانہ روڑکامران سے دوڈاکو گن پوائنٹ کے زورپرنقدی70ہزاروطلائی انگوٹھی چھین کرلے گئے،تھانہ جلیل آبادکے علاقے حسین سے دوڈاکو اسلحہ کے زورپر نقدی1لاکھ 10ہزار وموبائل چھین کرلےگئے،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے سرفرازآبادمحمد سمیع سے دومسلح ڈاکو نقدی9ہزار چھین لیے،تھانہ بی زیڈکے علاقے واپڈاسٹاف محمد زبیرسے دوڈاکو نقدی10ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ ممتازآبادکے علاقے ممتازآبادکالونی محمد فرحان سے دوڈاکو نقدی12ہزار وموبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 17کسی بدھلہ روڑ لیاقت علی سے دوڈاکو نقدی22ہزار لوٹ کرلےگئے،تھانہ مظفراآبادکے علاقے اصغرعلی کے رقبہ سے ملزمان دلاوروغیرہ ریت چوری کرکے لےگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے سے عمران اور ارشد کی موٹرسائیکلیں جبکہ قاسم بیلہ سجادکاموبائل مالیت 25ہزار چوری ہوگیا۔
تازہ ترین