• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

واضح رہے کہ تا حال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی سے متعلق چُپ سادھی ہوئی ہے اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید