• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم سے دنیا بھرمیں کھلبلی، برطانیہ، جرمنی میں بھی کیس رپورٹ 

لندن (اے ایف پی /جنگ نیوز )کورونا کے نئے ’اومیکرون‘ ویرینٹ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی،جنوبی افریقہ نے شکوہ کیا ہے کہ اسے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کو عالمی ادارہ صحت نے ’تشویشناک قسم‘ قرار دیا ہے اور یہ وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔ جرمنی میں بھی کورونا کی نئی قسم کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،عالمی ادارہِ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی منظرعام پر آنے والی نئی قسم انتہائی ‘باعث تشویش‘ ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ جو بھی برطانیہ آئے گا اس کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا،برطانیہ میں دو افراد میں نئی کورونا قسم کی تشخیص ہوئی ہے ، ادھرسعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ جنوبی افریقہ ،نمبیاِ، زمبابوے، موزمیبق، بوتسوانا اور اسواتنیا اور لیسوتو سے پروازیں سعودی عرب آسکیں گی اور نہ ان ممالک کے لیے کوئی پرواز چلے گی۔

تازہ ترین