• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے کے سیفٹی آڈٹ کیلئے ’’اکاؤ‘‘ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کیلئے عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم10دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی،برطانوی سکیورٹی ایجنسی کا وفد بھی پیر کو لاہورایئرپورٹ کی سکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کریگا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کے معاملے پر جونین نائے کی سربراہی میں اکاؤ کی 9رکنی آڈٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم 10 دسمبرتک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔ اس دوران سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین