• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، ایف آئی اے حکام

پشاور(نامہ نگار)ایف آئی اے حکام نے واضح کیا ہےکہ ادارے کی جانب سے نادرا بائیومیٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائمزونگ کا نادرا بائیو میٹرک ڈیٹا’’ ہیک‘‘ ہونے سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبر وں کو غلط قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کے ذمہ دار حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ،حکام نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے نہ ہی ایف آئی کی جانب سے کوئی ایسا بیان جاری کیاگیاہے۔

تازہ ترین