• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے راستوں کی کیمروں سے نگرانی کیلئے 680ملین منظور

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کیلئے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی جو اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کی کیمروں سے نگرانی کیلئے 680ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد کے تھانوں کیلئے اکائونٹس عملے کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی جس کے بعد یہ تھانے مالی طور پر آزادانہ طور پر کام کریں گے۔ اکائونٹس عملہ کی مدد سے تھانوں میں چیک اینڈ آڈٹ کنٹرول سسٹم بھی بہتر ہو گا۔ اس اقدام سے ہر پولیس اسٹیشن کو پہلی بار بجٹ فراہم کیا جائیگا اور یہ بجٹ پی ایس لیول پر خرچ کیا جائیگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ٹی میں پہلے سے نصب کیمروں کی پرفارمنس آڈٹ کی جائے اور اسے ڈی ڈبلیو پی فورم کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ٹیکنالوجی کی افادیت اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔اجلاس میں ایس ڈی جی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین