• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران کی جانب سے کھلی کچہریوں کاانعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او منیر مسعود مارتھ اورایس ایس پی انویسٹی گیشن عامرخان نیازن نے تھانہ ممتازآباداوراپنے آفس میں کھلی کچہریوں کاانعقاد کیا۔منیرمسعودمارتھ نے ممتازآباد تھانہ میں شہریوں کے مسائل سنے اورموقع پر احکامات جاری کیے۔ دریں اثنا سیپی او منیر مسعود مارتھ نے نشترہسپتال میں زیرعلاج کانسٹیبل اعجازبلوچ کی عیادت کی ،کانسٹیبل اعجاز سکیورٹی کچہری میں تعینات تھا، دوروزقبل اس کی طبیعت خراب ہونےپراسے نشترہسپتال لایاگیاتھا۔
ملتان سے مزید