• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پہلے سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل شبیر اقبال نے جیت لیا، مطلوب احمد ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

اتوار کو ایونٹ کا فائنل راؤنڈ انتہائی دلچسپ رہا، پروفیشنل گالفر شبیر اقبال، منہاج مقصود، مطلوب احمد اور وحید بلوچ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

شبیر اقبال 14 انڈر پار 274 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، مطلوب احمد ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے اور منہاج مقصود 12 انڈر پار کے ساتھ تیسرے پر رہے جبکہ وحید بلوچ نے 9 انڈر پار کےساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے شاویز عباس نے کہا کہ یہ سوچا نہیں تھا کہ اتنا بڑا کارنامہ انجام دے سکوں گا۔

بڑے ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات بھی شاندار انداز میں ہوئی، گالفرز اور کیڈیز مالا مال ہوگئے، 70 گالفرز کے درمیان ڈھائی کروڑ روپے کے انعامات دیے گئے۔

پروفیشنل ٹرافی شبیر اقبال کے نام رہی جبکہ جونیئر پروفیشنل میں محمد ثاقب، سینئر پروفیشنل میں عرفان محمود امیچرز میں عمرخالد، لیڈیز میں حمیرا خالد رہیں، انویٹیشن ایونٹ کے گروس ونر عامر شہزاد، نیٹ ونر میں محمد مشتاق جبکہ لانگسٹ ڈرائیو سہیل خان اور نیریسٹ ٹو پن کا انعام عمران اسماعیل کے نام رہا۔

تازہ ترین