• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیورز، ہیلپرز اور دیگر اسٹاف کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلع غربی،کیماڑی اور ملیر میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور دیگر اسٹاف کو ہیلتھ انشورنس کارڈکی فراہمی،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چائینز کمپنی ہینگزوکے سی ای او مسٹر پینگ کی ہدایت پر ضلع غربی، کیماڑی، اور ضلع ملیر کے ملازمین ڈرائیورز، ہیلپرزاور دیگر اسٹاف کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کردئیے گئے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ بہت خوش آئندبات ہے کہ چائنیزکمپنی نے اپنے ملازمین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدامات کئے ہیں کسی بھی ادارے کی ترقی اور کارکردگی کا انحصار ملازمین کی انتھک محنت پر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید