• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بار الیکشن، جسٹس (ر) شہاب الدین سرکی نے واضح برتری سے میدان مار لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2021-22 کے لیئے شہاب الدین سرکی ایڈووکیٹ صدر کی نشست پر واضح برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ شازیہ تسلیم نائب صدر منتخب، عمر سومرو جنرل سیکریٹری ، درمحمد شاہ جوائنٹ سیکریٹری اور خازن کی نشست پر ارشاد احمد شیخ فاتح قرار پائے۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہفتے کو صبح 9 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ کل ووٹرز کی تعداد 4 سے زائد ہے جن میں سے 2 ہزار 6 سو 96 وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران ہائی کورٹ کے احاطے میں کافی گہما گہمی رہی۔ وکلاء کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں پولنگ کیمپ قائم کے گئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نشست پر تین امیدوار جسٹس (ر) شہاب الدین سرکی ضیاء اعوان اور محمد زبیر ایڈووکیٹ تھے جبکہ نائب صدر کی نشست پر 5 امیدوار ، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر 4 امیدوار عامر وڑائچ، خواجہ شعیب، عمر سومرو اور عشرت غزالی شامل نامزد تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید