• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بغداد ( نیوز ڈیسک) عراقی وزارت خارجہ نے فلسطینی قوم سے متعلق ملکی موقف کی تجدید کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صحاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت پر ڈٹے رہیں گے اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق ہمارا دوٹوک موقف ہے۔ عراق فلسطینی عوام کے مکمل جائز حقوق اورآئینی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ فواد حسین نے منامہ ڈائیلاگ کانفرنس میں واضح کردیا تھا کہ عراق فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق سخت موقف رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی طرف سے جو کچھ رپورٹ کیا گیا وہ بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔دوسر ی جانب ارض مقدس کے مظلوموں کی آواز بننے والے الجزائری کھلاڑی نے پابندیوں کے خلاف اپیل کی تجویز مسترد کردی اور کھیل کو خیرباد کہہ دیا۔
تازہ ترین