• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمت 907 سے بڑھاکر 1484 یونٹ کرنے کی تیاریاں

لاہور(تجمل گرمانی) گیس بحران کے بعد اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی قیمت 907روپے یونٹ سے بڑھا کر 1484 روپے یونٹ کرنے کی درخواست کی ہے ، جس سے گیس قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہو جائے گا، گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کریگی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزانتظامیہ نےکہا ہے کہ قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہوجائیگا، پنجاب میں بجلی گھروں کوگیس فراہمی بند نہیں ہوگی، پنجاب میں بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بند نہیں ہو گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں بجلی گھروں کو گیس کی بندش کے باوجود پنجاب میں آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی ستور جاری رکھیں گے۔ ادھر سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مہم جاری ہے ۔

کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کی گیس سپلائی منقطع کی جائے گی، ترجمان نے خیبر پختونخواہ میں گیس فراہمی کے انتطامات کے بارے میں کہا کہ پشاور میں صارفین کو موسم سرما میں گیس کی یقینی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل پشاور کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں کمپنی کےافسران،صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید