• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی9 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچ گئی

راولپنڈی (جنگ نیوز )انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکائو کی 9 رکنی آڈٹ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچ گئی، کامیابی کی صورت میں پاکستانی ائیر لائنز پر یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم ہو جائیگی۔اکائو آڈٹ ٹیم کی سربراہی مسٹر جونجیان کررہے ہیں، سیفٹی آڈٹ میں کامیابی کی صورت میں قومی ائیر لائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز پر سے یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہوا بازی کے عالمی ادارے اکائو کی ٹیم پاکستان سی اے اے کے لائسنسنگ، ایروڈروم اور فلائٹ اسٹینڈرڈ شعبوں کا آڈٹ کرے گی۔ اس کے علاوہ آڈٹ ٹیم فلائٹ سیفٹی سمیت ائیر ٹریفک کنٹرول کے شعبوں کا بھی دورہ کرے گی۔

تازہ ترین