• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے مطابق رجسٹرڈ اکائونٹس فوری بحال کئے جائیں‘ متاثرین

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) رفاعی و فلاحی اداروں‘ رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز اور ورکرز سی بی اے یونینز کے جاری بینک اکائونٹس یکطرفہ طور پر ایف اے ٹی ایف اور منی لانڈرنگ کی حالیہ قانون سازی کی آڑ میں بند کرنا زیادتی ہے۔ سی بی اے یونینز اور رفاعی اداروں کی جانب سے تمام درکار دستاویزات جمع کرانے کے باوجود بینک اکائونٹس بحال نہیں کئے جا رہے نہ ہی کوئی بینک اس کا زبانی و تحریری جواب دے رہا ہے۔ متاثرین نے وزیراعظم عمران خان‘ وزیر خزانہ شوکت ترین‘ گورنر اسٹیٹ بینک اور تمام بینکوں کے صدور سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹریڈ و سی بی اے یونینز اور رفاعی اداروں کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ اکائونٹس فوری بحال کئے جائیں اور نئے اکائونٹس کھولنے کیلئے مداخلت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ احکامات صرف مشکوک بینک اکائونٹس کے بارے میں تھے۔
تازہ ترین