• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال میںزیرعلاج قیدی دم توڑ گیا، حادثہ میں 45سالہ شخص جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک قیدی سمیت دوافرادجان کی بازی ہارگئے ۔سینٹرل جیل اڈیالہ کاقیدی انتقال کرگیا،جیل ذرائع کے مطابق گوجرخان کارہائشی قتل کیس کاقیدی افتخارحسین جوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں زیرعلاج تھا وہ اتوارکو دم توڑگیا،جیل انتظامیہ سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اس کی میت ورثاءکے حوالے کردی ،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں 45سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،اے ایس آئی باقرنے بتایاکہ ٹرک الٹنے سے اس میں سوار 45سالہ حیدرزمان دم توڑگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی ۔
اسلام آباد سے مزید