• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ، اب تک ڈینگی سے 10افر ا د جا ں بحق ، 36مزید افرا د متا ثر

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں مزید 36افراد ڈینگی کا شکار اور 38مریض صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں تصدیق شدہ کیسز 10 ہزار 370، صحت یاب ہونے والے 10ہزار 231 اور فعال کیسز129ہوگئے۔ اب تک مجموعی طور صوبے میں10مریض جان بحق ہوگئے ہیں تاہم پچھلے ایک ہفتے میں کوئی مریض نہیں مرا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ سے ایک، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ سے 2،2، مردان سے 7 اور پشاور سے 24 نئے مریض سامنے آئےہیں۔ ہسپتالوں میں 33 مریض داخل ہیں، پشاور کے ہسپتالوں میں 24 اور دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں 9 مریض زیر علاج ہیں۔ہائی رسک اضلاع پشاور میں تصدیق شدہ کیسز 5547، مردان میں 487، نوشہرہ میں 580، مانسہرہ میں 419، خیبر میں 394، بونیر میں 309 ، ہری پور میں 647 اور صوابی میں 448 ہوگئے ۔
تازہ ترین