• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا سے ممبئی آنے والے مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت


جنوبی افریقا سے ممبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے مریض میں اومی کرون کی جانچ کی جارہی ہے، متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیاگیا۔

دوسری جانب کینیڈا میں بھی اومی کرون کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کی بھارتی قسم سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والا وائرس آسٹریلیا اور نیدر لینڈز بھی جا پہنچا۔

برطانیہ میں اومی کرون کا تیسرا کیس سامنے آگیا جبکہ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگیٹیڈ ٹیسٹنگ شروع کردی۔

برطانیہ میں کل سے نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جی سیون ملکوں کے وزرائے صحت کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ 

تازہ ترین