سوشل میڈیا انسٹا گرام پر رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی نئی فلم ’83‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کپل دیو کی والدہ کا وہ جُملہ لکھا ہے جو وہ اپنے بیٹے کپل دیو کے میچ کھیلنے جانے سے قبل بولا کرتی تھیں۔
بھارتی کرکٹر کپل دیو نے 1983ء میں ایک بیان دیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بچپن سے ہی میری امی مجھے صرف ایک ہی چیز کہتی آئی ہیں کہ بیٹا جیت کر آنا، کوئی بیسٹ آف شیسٹ آف لَک نہیں کہوں گی، بس جیت کر آنا۔‘
واضح رہے کہ بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی جس میں وہ سینئر کرکٹر کپل دیو اور دپیکا پڈوکون اُن کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئے گیں۔