• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلزار ہجری ڈگری کالج کے پرنسپل پر تشدد، 2 افراد گرفتار


فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک 

کراچی میں  گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلزار ہجری کے پرنسپل پر تشدد  کے معاملے پر  کالج انتظامیہ نے تشدد کرنے والے 2 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 واقعے کے خلاف سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے کالج اساتذہ کے ہمراہ احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران سپلا کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ گلزار ہجری کالج کے پرنسپل آغا شفقت نور پر نامعلوم شرپسند عناصر نے حملہ کیا۔

سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

 سپلا کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کل یوم سیاہ منایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کی فراہمی تک مذکورہ کالج میں داخلوں کا عمل معطل رہے گا۔

تازہ ترین