• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1215 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 1215 پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج اس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 303 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1473 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 415 رہی۔

حصص بازار میں آج 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 11 ارب روپے رہی۔

شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن آج 170 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 758 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین