• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رفاہی پلاٹ پرقائم گھریا سرکاری زمین پر بسی آبادی ریگولر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، سعید غنی


صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں رفاہی پلاٹ پر قائم گھر یا سرکاری زمین پر بسی پرانی آبادی کو ریگولر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہو اور وہ دوبارہ گھر بنانے کی پوزیشن میں نہ ہوں تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کے گھر بچائے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور والے معاملے میں قانون کے بجائے انسانی ہمدردی سے کام لینا چاہیے، عمران خان کے بنی گالا کےگھر کو بھی تو ریگولر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین