• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کے قتل، لوٹ مار میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں پولیس اہلکار حمزہ کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے 4 ساتھی تاحال فرارہیں جن کی تلاش جاری ہے، علاوہ ازیں ،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سعید آباد خورشید پورہ قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں2 ڈاکوئوں 25 سالہ طالب حسین اور40سالہ روشن علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے2 ساتھی فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق ملزمان بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

تازہ ترین